جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لوگوں کو بچانا حماس کا جرم بن گیا! یورپی ملک نے دہشتگرد قرار دیدیا

13 جولائی, 2024 18:38

فلسطین کے مظلوم لوگوں کو بچانے کیلئے اسرائیل کے خلاف ہتھیار اٹھانے والی فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دہشت گرد قرار دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے اتحادی یورپی ملک ارجنٹینا نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے باعث دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔

اسرائیل نے 7 اکتوبر سے جاری ابتک غزہ جنگ میں 38 ہزار 245 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے تاہم فلسطینیوں کی نسل کشی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یورپی ملک نے مزاحمت کاروں کو دہشت گرد قرار دینا مغرب کے دوہرے رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: حماس سے مذاکرات؛ اسرائیلی وزیراعظم، موساد کے سربراہ میں اختلافات

دوسری جانب فلسطینیوں کا موقف ہے کہ نیٹو کا حصہ بننے کے خواہشمند ارجنٹینا نے امریکا اور اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top