جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

موجودہ بینچ پر عدم اعتماد کی بات کی گئی تھی، بائیکاٹ کی نہیں: وزیراعظم

03 اپریل, 2023 18:06

اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ بینچ پر عدم اعتماد کی بات کی گئی تھی، بائیکاٹ کی نہیں، پوری موجودہ حکومت نے اس بینچ پر عدم اعتماد کیا، فل کورٹ کا فیصلہ پوری قوم کو قبول ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر قانون نے جو باتیں ایوان میں کیں 100فیصد حقائق پر مبنی ہیں، چیف جسٹس کو چاہیے اس اہم قومی معاملے پر فل کورٹ بنادیں، اس بینچ کا فیصلہ کرنا انصاف کے تقاضوں کے 100 فیصد منافی ہے، موجودہ بینچ پر عدم اعتماد کی بات کی گئی تھی، بائیکاٹ کی نہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کاش چیف جسٹس فل کورٹ تشکیل دے دیتے، پوری موجودہ حکومت نے اس بینچ پر عدم اعتماد کیا، فل کورٹ کا فیصلہ پوری قوم کو قبول ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سب کو مل کر فسطائیت کا مقابلہ کرنا ہوگا : وزیر اعظم کا پارلیمانی پارٹی سے خطاب

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے اچھے مقاصد کیلئے جیلیں کاٹیں، عمران خان نے نیب سے گٹھ جوڑ کرکے مجھے 2 بار جیل بھجوایا، عمران نیازی مجھے تیسری بار جیل بھجوانے کی مکمل تیاری میں تھا، عمران نیازی نے مجھ سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو جیل بھیجا، عمران نیازی کے پاس اور کوئی کام نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میری ضمانت خارج کرنے کے لیے پٹیشن دی گئی، نیب نیازی گٹھ جوڑ سے جیل بھجوایا گیا تو لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت دی، بے بنیاد مقدمات میں سرخرو ہوکر ایوان میں آئے، عمران دور میں میرے خلاف لندن تک جھوٹے مقدمات لے جائے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top