جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

صرف ایک انتخاب ہے، یا ہم رہیں گے، یا دہشت گرد الشباب : صومالی وزیر اعظم

23 اگست, 2022 12:57

موغادیشو : حمزہ عبدی باری نے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک انتخاب ہے، یا ہم رہیں گے، یا الشباب رہے گا۔

صومالیہ کے وزیر اعظم حمزہ عبدی باری نے مسلح گروپ الشباب کی طرف سے موغادیشو کے ایک ہوٹل کے مہلک محاصرے کے میں جوابدہی کا وعدہ کیا ہے اور مسلح گروہ کو جہنم کے بچے قرار دیا ہے۔

انہوں نے صومالیوں سے القاعدہ سے منسلک گروپ کے خلاف متحد ہونے کا بھی مطالبہ کیا، جو کہ افریقی ملک میں 15 سال سے زیادہ عرصے سے خونریز بغاوت کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صومالیہ میں سنگین انسانی بحران، بدترین خشک سالی کے باعث 10 لاکھ افراد بے گھر

انہوں نے کہا کہ حکومت میں احتساب ہو گا، جس نے بھی اس ذمہ داری کو نظرانداز کیا، جو اسے سونپی گئی تھی، اس کا احتساب کیا جائے گا۔ یہاں دو میں سے صرف ایک انتخاب ہے، ہم یا تو الشباب، جہنم کے بچوں کو رہنے دیں یا ہم رہیں گے۔ دونوں ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔

القاعدہ کے الشباب گروپ نے حیات نامی ہوٹل پر حملہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہوئے۔ محاصرے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے عمارت پر بمباری کی، جس سے اس کا زیادہ تر حصہ تباہ ہو گیا۔

حیات سرکاری اہلکاروں کے لیے میٹنگ کی پسندیدہ جگہ تھی، ہجوم اس وقت اندر موجود تھا، جب ایک خودکش بمبار نے زبردست دھماکہ کیا، جس سے بھاری ہتھیاروں سے لیس بندوق برداروں کے لیے داخل ہونے کے لیئے راستہ کھل گیا۔

چند منٹ بعد، دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا۔ جب امدادی کارکن، سیکورٹی فورسز اور عام شہری زخمیوں کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top