جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کا خدشہ ہے، سندھ رینجرز کو دھمکی موصول

30 مئی, 2022 20:25

کراچی: عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کا خدشہ، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے مزار کی سیکیورٹی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق رینجرز کے 40 ونگ کو مزار پر دہشت گرد حملے کی تھریٹ ملی ہے، مزار کے اطراف گاڑی کو دھماکے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، مزار پر خودکش حملہ اور فائرنگ بھی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے انتہاپسند ہندوؤں کا خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کی جگہ پر مندر کا دعویٰ

خط میں کہا گیا ہے کہ دھماکا خیز مواد کو مزار کے احاطے تک لے جانے میں ڈرون کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

خط کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کی دھمکی پاکستان رینجرز سندھ کو موصول ہوئی ہے، عبداللہ شاہ غازی کے مزار سمیت تمام اہم تنصیبات اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top