جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

43 ہزار روپے سے زائد کی دنیا کی مہنگی ترین بریانی

24 فروری, 2021 11:15

آپ نے گھر میں بنی اور بازار میں تیار کی گئی بریانی کھائی ہوگی جس کی قیمت زیادہ سے زیادہ پانچ سو روپے تک ادا کی ہوگی۔

اب دبئی میں قائم ایک ہوٹل نے دنیا کی مہنگی ترین بریانی متعارف کرائی ہے جس کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (ڈی آئی ایف ایس) کی سالانہ تقریب کے موقع پر یہ بریانی مہمانوں کو پیش کی گئی جس کے ایک تھال کی قیمت 43 ہزار 233 روپے کے قریب بنتی ہے۔

اس کو گولڈن بریانی کا نام دیا گیا ہے جسے سنہرے رنگ کے تھال میں مہمانوں کے سامنے پیش کیا گیا، یہ تھال 23 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے مہنگا ترین مٹرس، قیمت 6 کروڑ روپے

اس بریانی کا کُل وزن تین کلوگرام کے قریب تھا جس میں چھوٹے آلو، ابلے انڈے، بھنا ہوا کاجو ، انار دانا ، تلی ہوئی پیاز اور پودینہ شامل ہے جبکہ اس میں سفید اور زعفرانی چاول سمیت قیمہ بھی شامل ہے۔

ایک تھال میں بریانی کو کچھ اس طرح پیش کیا جاتا ہے جس میں زعفرانی چاول، کشمیری سیخ کباب، راجپوت چکن کباب، ملائی کوفتہ، ملائی چکن روسٹ اور دنبے کی چانپیں شامل ہیں۔

ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے گاہکوں کو بریانی کے ساتھ رائتہ، سلاد، نہاری کا سالن، جودھ پوری سالن، بادام سمیت دیگر اقسام کی چٹنیاں اور انار کا رائتہ بھی پیش کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top