جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

واشنگٹن پوسٹ نے بھی اسرائیل کو حزب اللہ سے خبردار کردیا

11 جولائی, 2024 19:50

امریکی میڈیا نے بھی حزب اللہ کے جدید ترین ہتھیاروں اور عسکری مہارت کا اعتراف کرلیا۔

معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج کو خبردار کیا ہے کہ اگر لبنان میں جنگ چھیڑی تو حزب اللہ کے میزائل اورراکٹ اسرائیلی ایئر ڈیفنس کو ناکام بناکر پورے اسرائیل کو نشانہ بنائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے پاس جدید ہتھیار موجود ہیں جن میں گائیڈڈ میزائیل، تباہ کن ڈرون، ٹینک شکن میزائل، بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ کے اسکولوں پر بمباری؛ امریکی ہتھیار استعمال ہوئے

لبنان کی مزاحمتی تنظیم اسرائیلی شہروں کو میزائلز کے ذریعے سمندروں میں جہازوں کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ میں حماس کے خاتمے کیلئے اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ بےنقاب

دوسری جانب غزہ جنگ کے دوران حزب اللہ کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائیلی حکومت شدید تنقید کی زد میں ہے، مزاحمتی تنظیم کے ہاتھوں ابتک کئی صہیونی فوجی ہلاک اور کئی اہم تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top