جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی، حماس کی تنقید

21 فروری, 2024 10:30

ٓ
امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ایک بار پھر ویٹو کر دی، امریکہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں الجزائر کی پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کیا۔

سلامتی کونسل کے پندرہ مستقل ارکان میں سے تیرہ ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیئے جبکہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔

الجزائر نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی، امریکہ نے تیسری بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔

دوسری جانب حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ناکام بنانے کا ذمے دار امریکی صدر جو بائیڈن کو قرار دے دیا۔

امریکا کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر حماس نے اظہارِ مذمت کیا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری کیےگئے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ناکام بنانے کی ذمے داری صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ پر ہے۔

حماس کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی مؤقف اسرائیل کا فلسطینیوں کا قتلِ عام کرنے کے لیے گرین سگنل ہے۔

یہ پڑھیں : شام میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر ڈرون حملہ،6افراد ہلاک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top