جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں علاقائی تبدیلیوں کی مخالفت کردی

24 جنوری, 2024 10:44

 

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے غزہ کی مستقل حیثیت بہت واضح ہے، اسرائیل کی غزہ کے اندر بفرزون بنانے کی تجویز قابل قبول نہیں۔

امریکی وزیرخارجہ نے نائیجریا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو سات اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ ہونے سے روکنے کا حق حاصل ہے، اسرائیل لوگوں کو یقین دلائے کہ ایسے حملے روکے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ سے نقل مکانی کرنے والوں کی اپنے گھروں کو واپسی کی حمایت کرتے ہیں، غزہ کی مستقل حیثیت بہت واضح ہیں۔

امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت جاری ہے، امریکی عہدیدار معاہدے پر گفتگو کے لیے مشرق وسطیٰ میں موجود ہیں۔

جان کربی نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کریں گے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ہم قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششں جاری رکھیں گے۔

انتونیو گوتریس نے غزہ میں انسانی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 100 دن غزہ کے شہریوں کے لیے تباہ کن رہے ہیں، خان یونس میں اسرائیلی حملوں سے بہت جانی نقصان ہوا۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکا کی پیشکش مسترد کردی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top