جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کاغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

20 اکتوبر, 2023 10:50

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے انسانی بنیادوں پرغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں بلا رکاوٹ امداد کی فراہمی کا اختیار دیا جائے۔

اس سے قبل غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار فلسطینیوں کیلئے فوری انسانی امداد پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں پینے کا پانی ختم ہوچکا ہے، بچے گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں لوگ اگر اسرائیلی فوج کے حملوں سے نہيں مرے تو آلودگی اور وبائی امراض سے مر جائيں گے۔

ادھر اسرائیلی بمباری کے شکار غزہ میں امدادی سامان کے قافلے آج داخل ہوں گے، پہلے قافلے میں بیس ٹرک شامل ہیں جبکہ 100 ٹرک قطار میں موجود ہیں۔

 یہ پڑھیں : عرب لیگ نے اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top