مقبول خبریں
دہشت گرد تنظیم داعش کا مشرقی شام میں دیہاتیوں پر حملہ، 18افراد ہلاک
کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش نے مشرقی شام میں دیہاتیوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 18افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کے دوران 16افراد زخمی اور50لاپتہ ہوگئے، جب کے کچھ دیہاتیوں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ عراق کی سرحد سے متصل مشرقی صوبے دیرالزور میں کیا،دہشت گردوں نے 12گاڑیوں کو نذرآتش بھی کیا۔
غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم داعش کے سلیپر سیل اب بھی شام اور عراق میں سرگرم ہیں۔
یہ پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، داعش کا کمانڈر ہلاک