جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی کا فیصلہ منسوخ کردیا

08 جنوری, 2024 13:04

 

نئی دہلی: بھارت کی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس میں اپنا ہی ایک حکم نامہ منسوخ کردیا ہےاوربلقیس ریپ کیس کے ملزموں کی رہائی غیر قانونی قرار دے دی۔

عدالت نے کہا ہے کہ بلقیس سے اجتماعی زیادتی کے 11 ملزموں کی رہائی کے لیے عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی۔ گجرات حکومت کو ان ملزمان کی قبل از وقت رہائی کی اجازت دینے کا اختیار نہیں تھا۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے خصوصی رولنگ میں کہا کہ گجرات کی حکومت گیارہ ملزموں کو رہا کرنے کا اختیار نہیں رکھتی تھی کیونکہ یہ مقدمہ گجرات کی حدود نہیں چلایا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ ملزمان کی قبل از وقت رہائی کے خلاف بلقیس بانو کی درخواست بالکل درست تھی۔ مئی 2022 میں بلقیس بانو کیس کے 11 ملزموں کی قبل از وقت رہائی کے لیے عدالت کو دھوکا دیا گیا، حقائق کی پردہ پوشی کی گئی۔

یاد رہے کہ بھارت کی مغربی ریاست میں 2002 کے فسادات کے دوران احمد آباد میں ہندوانتہا پسندوں نے بلقیس بانوسے زیادتی اور اہل خانہ کے7افراد کو قتل کیا تھا۔

سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ تمام مجرموں کو دوبارہ جیل بھیجا جائے، یاد رہے کہ گجرات میں ہندو انتہاپسند بی جے پی حکومت نے مجرموں کو معافی دے کر رہا کردیا تھا۔

یہ پڑھیں : امریکااور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top