جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سپریم کورٹ نے عام انتخابات میں تاخیر کرنے کے تمام دروازے بند کردیے

18 دسمبر, 2023 11:40

 

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے آئندہ برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں تاخیر کے تمام دروازے بند کر دیے ہیں ۔

جسٹس سردارطارق کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کوئٹہ کی 2 صوبائی نشستوں پر حلقہ بندیوں کے خلاف اپیل پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں اٹھایا جاسکتاہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی تبدیل کی تھی،اب سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئےسپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرلی ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جو اختیار قانون نے الیکشن کمیشن کو دیا اسے ہائیکورٹ کیسے استعمال کر سکتی ہے،جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ الیکشن پروگرام کے بعد حلقہ بندیوں سے متعلق تمام مقدمہ بازی غیر مؤثر ہو چکی ہے۔

 

 

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کسی انفرادی فرد کو ریلیف دینے کیلئے پورے انتخابی عمل کو متاثر نہیں کیا جا سکتاہے، ہمیں اس سے متعلق لکیر کھینچ کر حد مقرر کرنی ہے ۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی سب کیوں چاہتے ہیں الیکشن لمبا ہو، الیکشن ہونے دیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ جب الیکشن شیڈول جاری ہو جائے تو سب کچھ رک جاتا ہے، الیکشن کمیشن کا سب سے بڑا امتحان ہے 8فروری کے انتخابات شفاف ہوں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے یکم دسمبر کو نئی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہو گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 297، سندھ میں 130 جنرل نشستیں، خیبرپختونخوا میں 115 اوربلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 51 ہوگی۔

یہ پڑھیں : الیکشن 8 فروری کو ہونگے ، سپریم کورٹ کے حکم پر شیڈول جاری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top