جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دنیا بھر میں 2024 کا سورج نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ طلوع

01 جنوری, 2024 09:43

 

2023تمام تر رعنائیاں اورآب و تاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، خوش آمدید 2024 دنیا بھر میں نیا سورج نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ طلوع ہوا۔

12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا،کراچی میں سال نو کا آغاز ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلے گلے سے ہوا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ کی گئی ۔

کراچی کے مختلف علاقوں صدر، لیاری، گارڈن، سچل، کورنگی ، اورنگی ، سائٹ، سرجانی ،ملیر ،قائد آباد ، گلستان جوہر ، لیاقت آباد ، نیو کراچی ، بلدیہ ، کیماڑی، سہراب گوٹھ ، فیڈرل بی ایریا ، کلفٹن اور دیگر علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی گئی ہے۔

کراچی میں ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد زخمی ہوگئےزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 

 

دوسری جانب لاہور میں لبرٹی چوک پر شہریوں کی بڑی تعدادنے نئے سال کا استقبال کیا، مری میں بھی بڑی تعداد میں سیاحوں نے نئے سال کا جشن منایا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی شہریوں نے سال نو کا جشن منایا۔

یاد رہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نگراں حکومت نے پاکستان میں سال نو پر جشن کی کوئی تقریب نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے، غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں 21 ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

یہ پڑھیں : نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں نئے سال 2024 کا آغاز

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top