جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایرانی اور روسی صدر کی اہم ملاقات ، گرم جوشی سے ملنے کی تصویر وائرل

08 دسمبر, 2023 13:00

 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ تعلیم، توانائی اور زرعی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھائیں گے۔

 

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین اور غزہ کی صورتحال عالمی ناانصافی کا نتیجہ ہے، فلسطین اور غزہ میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم ہو رہے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال ضروری ہے۔

یہ پڑھیں : صیہونی حکومت ریڈلائن پار کر چکی جو ایکشن لینے پر مجبور کرسکتی ہے: ایرانی صدر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top