جمعہ، 5-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 5-جولائی،2024

EN

گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے بارش کی خوشخبری

03 جولائی, 2024 09:47

محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری سنا دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کل (جمعرات) سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں گرچ چمک کیساتھ بارش امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 7 جولائی کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں بھی بارشیں ہوں گی۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے 14 اضلاع میں درمیانے درجے کا سیلابی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب مون سون کے دوران خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع کو سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top