جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بے سود ، نگراں وزیر اعظم پر اتفاق نہ ہوسکا

10 اگست, 2023 17:32

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے بعد راجہ ریاض نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات انتہائی خؤشگوار ماحول میں ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے نام وزیراعظم کو دے دیے ہیں ، جبکہ وزیراعظم نے بھی اپنے ناموں کے بارے میں بتایا ، میں نے اور وزیراعظم نے طے کیا ہے کہ نام فائنل ہونے تک نہیں بتایا جائیگا۔

راجہ ریاض نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کے ساتھ تقریباََ ایک گھنٹہ تک ملاقات ہوئی ، یہ پہلی ملاقات ہوئی ہے ممکنہ طو ر پر اگلی ملاقات کل ہوگی ، نگراں وزیراعظم کے نام پر ابھی تک اتفاق نہیں ہوا،مگر جب تک کوئی نام فائنل نہیں ہوتا ا س وقت ظاہر نہیں کریں گے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں نے وزیراعظم سے درخواست کی اسے کل تک لے جائیں ،آپ میرے اور میں آپکے ناموں پر غور کرلوں ، نام زیادہ ہیں مگر نگراں وزیراعظم ایک بنے گا،کل امید کی جارہی ہے کہ نام فائنل ہوجائیں گے،کل فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں پرسوں بھی مشاورتی سیشن ہوگا۔

گزشتہ روز صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پردستخط کر دیئے، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو بھجوائی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top