جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سپریم کورٹ میں چار تین کے فیصلے کا معاملہ پہلے حل ہونا چائیے: قمر زمان کائرہ

03 اپریل, 2023 16:00

اسلام آباد : پیپلز پارٹی رہنماء کا کہنا ہے کہ الیکشن کرانے کے لیئے بجٹ میں پیسے بھی کم ہیں، جون میں نیا بجٹ بھی آ جائے گا، 8 اکتوبر کو کیا بدل جائے گا؟ الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ چار تین کے فیصلے سے متعلق جو سوالات اٹھائے گئے اس معاملے کو پہلے حل ہونا چائیے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء زیادہ بولتے ہیں اور ججز کم۔ اٹارنی جنرل نے جو سوالات اُٹھائے پہلے اس پر بات ہونی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری خزانہ کو عدالت میں بلایا گیا۔ ان کے مقابلے میں اسد عمر کو بلا لیا گیا۔ ہم مطالبہ کر رہے ہیں اس کیس میں فریق صرف الیکشن کمیشن نہیں ہے۔ ہم بھی موکل ہیں، ہمیں بھی سنا جائے۔ عدالت کو دونوں طرف برابر مواقع دینے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ میں بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو سڑکوں پر آئیں گے : شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ آئین کا تقاضا موجود ہے۔ الیکشنز ہونے چاہیے، حل مذاکرات ہیں۔ اگر الیکشنز ہو جاتے ہیں، اس سے سیاسی استحکام آئے گا؟ 8 اکتوبر کو کیا بدل جائے گا؟ الیکشن کرانے کے لیے عملہ مردم شماری کے عمل میں مصروف ہے۔ بجٹ میں پیسے بھی کم ہیں۔ جون میں نیا بجٹ بھی آ جائے گا۔

پیپلز پارٹی رہنماء نے کہا کہ خان صاحب نے دو اسمبلیاں توڑیں، اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ ملک نہیں چل رہا۔ چار تین کے فیصلے سے متعلق جو سوالات اٹھائے گئے اس معاملے کو پہلے حل ہونا چائیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری خزانہ سے کورٹ نے کچھ سوال پوچھے۔ اسد عمر نے جو کورٹ میں رائے دی ہے، وہ درست نہیں۔ ایک جماعت کے نمائندے کو کورٹ میں اپنی رائے دینے کا موقع مل گیا۔ میں یہ نہیں کہتا کہ عدالت نے اسد عمر کو دانستہ طور پر موقع دیا۔ لیکن ہم بھی فریق ہیں ہمیں بھی سننا چاہئیے۔ اسی تاثر سے پلڑوں کے برابر اور نا برابر ہونے کا معاملہ اٹھتا ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال کی وجہ سے اس وقت الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ حکومت کی طرف سے اٹارنی جزل عدالت میں گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top