جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکا کی پیشکش مسترد کردی

19 جنوری, 2024 10:53

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکا کی فلسطینی ریاست کی پیشکش یکسر مسترد کر دی۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران غزہ میں حماس کے ہاتھوں شکست سے دوچار اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے امریکا کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے تنازع کے اختتام پر فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے پریس کانفرنس کے دوران ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں جنگ اسرائیل کی فتح، حماس کے خاتمے اور یرغمالیوں کی واپسی تک جاری رہے گی، اس میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔

صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا اسرائیل کو دریائے اردن کی تمام مغربی پٹی کا مکمل سکیورٹی کنٹرول اپنے پاس رکھنا ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 64 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ پڑھیں : غزہ: اسرائیلی فوج کی شدید بمباری، مزید 132 فلسطینی شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top