جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی وزیراعظم موجودہ دور کے ہٹلر ہے: ترک صدر

28 دسمبر, 2023 10:09

 

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ، اسرائیلی وزیر اعظم کو موجودہ دور کا ہٹلر قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئےترک صدر نے کہا کہ ایڈولف ہٹلر اور نیتن یاہو میں کوئی فرق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہٹلر نے دہائیوں پہلے یورپ میں جو کچھ کیا، اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں اس سے کچھ کم نہیں کر رہاہے۔

 

Adolf Hitler

 

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو تو اتنا امیر ہے جتنا ہٹلر بھی نہیں تھا، نیتن یاہو کو مغربی حمایت مل رہی ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو امریکا کی ہر قسم کی مدد حاصل ہے، نیتن یاہو نے مغربی حمایتوں اور مدد کے ساتھ 20 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو مار دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر نے نیتن یاہو پر ترک صدر کی کڑی تنقید کی مذمت کی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ کہ ترک صدر خود کردوں کی نسل کشی کر رہے ہیں اور صحافیوں کو جیلوں میں ڈال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی دہشت گردی سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار 110 ہوگئی ہیں،تاہم شہید فلسطینیوں میں 8 ہزار 800 بچے،6 ہزار 300 خواتین شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top