جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی فوج کی خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر بمباری

25 جنوری, 2024 12:30

غزہ: خان یونس میں صیہونی فوج نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی مرکز پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ ٹینک کے دو گولے شہر کے مغرب میں واقع ٹریننگ کالج پر گرے، جہاں 800 لوگ پناہ لیے ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوجیوں نے خان یونس کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور وہاں موجود لوگوں کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 250 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے، جب کہ جبالیہ کیمپ میں بھی رہائشی عمارت کو تباہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں علاقائی تبدیلیوں کی مخالفت کردی

علاوہ ازیں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی جوابی وار کیے جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے، فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ جب کہ کئی ٹینک اور بلڈوزر تباہ ہوئے۔

دوسری جانب شمالی غزہ میں بدترین غیرانسانی صورتحال پر بھوک سے 5 لاکھ فلسطینیوں کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top