جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایرانی بحریہ نے خلیج عمان سے امریکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

12 جنوری, 2024 12:54

 

تہران:ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ ایرانی بحریہ نے "عدالتی حکم” کے بعد خلیج عمان کے پانیوں میں ایک امریکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کی بحریہ نے عدالتی حکم کے مطابق خلیج عمان کے پانیوں میں ایک امریکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا ہے ۔

قبل ازیں یونانی کمپنی "ایمپائر نیوی گیشن” نے اطلاع دی ہے کہ "ہائی جیک” کئے گئے ٹینکر سینٹ نکولس کو ترکیہ کی "ٹوپراس” کمپنی نے چارٹر کیا تھا۔

کمپنی نے بتایا کہ ٹینکر تقریباً 145,000 میٹرک ٹن خام تیل لے کر جا رہا تھا، جسے اس نے چند روز قبل عراقی بندرگاہ بصرہ پر سپلائی کیا تھا۔

یہ پڑھیں : امریکہ اور حوثی مجاہدین کی کشیدگی ،ایرانی جنگی جہاز بحیرہ احمر میں داخل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top