جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آئی اے ای اے روس کے زیر قبضہ زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کا ہنگامی دورہ کرے گا

30 اگست, 2022 11:21

کیف : یوکرین اور روس نے ایک دوسرے پر زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کے آس پاس کے وسیع علاقے پر گولہ باری کا الزام لگایا ہے۔

یوکرین میں لڑائی کے مرکز میں روس کے زیر قبضہ زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کی حفاظت کے لیے اقوام متحدہ کی جوہری نگرانی کی ایک ٹیم ہنگامی مشن پر روانہ ہوگئی، جس سے دنیا کو امید ہے کہ تابکار تباہی سے بچنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں : زاپوریژِیا جوہری پاور پلانٹ پر یوکرین کا ڈرون تباہ

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے کہا کہ یہ مشن آئی اے ای اے کی تاریخ میں سب سے مشکل ہوگا۔

خیال رہے کہ پلانٹ کے اردگرد حملوں کے باعث خطرات اتنے زیادہ ہیں کہ حکام نے قریبی رہائشیوں کو اینٹی ریڈی ایشن آئوڈین گولیاں دینا شروع کر دی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top