جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حکومت بجلی چوروں کے خلاف بھرپور ایکشن لے گی :نگراں وزیراعظم

04 ستمبر, 2023 17:31

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت بجلی چوروں کے خلاف بھرپور ایکشن لے گی ۔

نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کے شعبے کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بجلی کے شعبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نگراں وزیراعظم بجلی پیداوار میں مختلف ذرائع کے استعمال اور بجلی کی مجموعی پیداواری استعداد اور ترسیل سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کے پیداواری منصوبوں میں قابل تجدید اور ہائیڈل ذرائع کو ترجیح دی جائے ، تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں ، ٹراسفارمر میٹرنگ کے منصوبے کے اطلاق کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے

یہ پڑھیں : نگراں حکومت کا بجلی بلوں پر ریلیف دینے کا معاملہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top