جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

الیکشن کمیشن ، آج حتمی پارٹی پوزیشن جاری کیے جانے کا امکان

22 فروری, 2024 12:36

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آج حتمی پارٹی پوزیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے یا نہ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کا کوٹہ آج سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرے گا،سنی اتحاد کونسل کو کوٹہ ملنے پر 4.5 کے تناسب سے ایک مخصوص نشست ملے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کوٹہ نہ ملنے پر سیاسی جماعتوں کو 3 کے تناسب سے مخصوص نشستیں ملیں گی۔
یہ پڑھیں : سابق کمشنر راولپنڈی نے الیکشن کمیشن میں بیان ریکارڈ کروا دیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top