جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

الیکشن کمیشن کی سینیٹ کی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے معذرت

15 جنوری, 2024 12:47

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قرارداد کی روشنی میں عام انتخابات ملتوی کرنے سے معذرت کر لی ۔

الیکشن کمیشن نے ملک میں 8 فروری کو شیڈولڈ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کو مراسلہ بھیج دیا۔

‏الیکشن کمیشن نے سینیٹ قرارداد کا اجلاس میں جائزہ لیا، صدرسے مشاورت کے بعد پولنگ کیلئے 8فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں کہا کہ امن کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے نگران حکومتوں کو ہدایات جاری کی ہیں،انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کررکھی ہیں۔

 

 

‏خط میں کہا گیا کہ ماضی میں بھی عام انتخابات اور بلدیاتی الیکشن موسم سرما میں ہوتے رہے ہیں،الیکشن کمیشن 8فروری کوانتخابات کی سپریم کورٹ میں یقین دہانی کراچکاہے،اس مرحلے پرالیکشن کمیشن کیلئے انتخابات کوملتوی کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ 5 جنوری کو سینیٹر دلاور خان نے سب سے پہلے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی تھی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کیا، اس قرارداد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں 14 سینیٹرز موجود تھے۔

یہ پڑھیں : الیکشن ملتوی کرانے کی قرار داد: عمل درآمد کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top