جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بغداد : امریکی ڈرون حملے میں عراقی ملیشیا کا ڈپٹی کمانڈرشہید

05 جنوری, 2024 10:55

 

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں عراقی ملیشیا کے ڈپٹی کمانڈر مشتاق طالب السعدی چار ساتھیوں شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

امریکی فوج نے عراقی کمانڈر کی گاڑی کو چار میزائلوں سے بغداد کے شمالی علاقے میں نشانہ بنایا۔

مشتاق طالب عراقی ملیشیا  حزب اللہ النجابہ کے بغداد میں ڈپٹی کمانڈر تھے۔

اس حملے کا جواز بیان کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کا کہنا ہے عراقی ملیشیا کے کمانڈر امریکی اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث پائے گئے تھے۔

دوسری طرف عراقی وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق کی سلامتی یقینی بنانے پر مامور تنظیم پر یہ حملہ بلا جواز ہے اور اس حوالے سے امریکی الزام تراشی بے بنیاد ہے۔

مشتاق طالب السعدی پر عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر متعدد ڈرون اور میزائلوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔

یہ پڑھیں : افغانستان : القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top