جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم وفود کی انتخابات پرمشاورت کیلئے ملاقات شروع

29 دسمبر, 2023 11:24

 

مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما ؤں کی انتخابات اور این اے 242 پر مذاکرات کے لیے کراچی میں ملاقات شروع ہوگئی ہے۔

مسلم لیگ ن کاوفدآج ایم کیوایم کےمرکزبہادرآباد پہنچ چکا ہے،دفدکی قیادت صدر ن لیگ شہباز شریف  کررہے ہیں، وفد میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں۔

ن لیگ کا وفدخالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی سے تفصیلی  ملاقات کرے گا، جہاں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی اتحاد پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔
ملاقات میں ایم کیوایم، جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن اتحاد کا فیصلہ ہوگا، ذرائع کے مطابق دونوں جانب کی قیادت مذاکراتی کمیٹی کی تجاویز پر مشاورت کرے گی۔
واضح رہے شہباز شریف آج پیر پگارا سے بھی ملاقات کریں گے،جہاں شہباز شریف پیرپگارا کو نوازشریف کا پیغام دیں گے۔
پیر پگارا سے ملاقات میں انتخابات اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا،جبکہ پیر پگارا شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

یہ پڑھیںانصاف کے ترازو کو ایک لاڈلے کی طرف جھکایا جارہا ہے: شہباز شریف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top