جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ن لیگ کا وفاقی حکومت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ، سعد رفیق کی تصدیق

17 فروری, 2024 10:33

مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریکِ انصاف کے آزاد اُمیدواروں کو مخلوط حکومت بنانے کی دعوت دے دی۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل صرف(ن) لیگ کی ہی نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدواروں اور پی پی کو حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان تحریکِ انصاف کے آزاد اُمیدوار پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنا لیں۔

سینئر رہنما نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کو کانٹوں کا یہ تاج اپنے سر پر سجانے کی کوئی خواہش نہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں شرکا نے نواز شریف کو تجویز دی تھی کہ ہمیں وفاقی حکومت نہیں لینی چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے زیرصدارت ہونے والے پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پارٹی رہنماؤں نے تجویز دی کہ پنجاب میں ن لیگ آزاد اراکین کے ساتھ مل کر آسانی سے حکومت بنا سکتی ہے، ہمیں صرف پنجاب پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top