جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حماس کے ہاتھوں بڑی ہلاکتیں، اسرائیل نے کتوں کو جنگ میں شامل کرلیا

18 دسمبر, 2023 11:19

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں بھاری جانی نقصان کے بعد اسرائیل نے فوجیوں کے ساتھ روبوٹ کتوں کو جنگ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔

بتایا جارہا ہے کہ اسرائیل نے زمینی کارروائیوں میں اپنے فوجیوں کے بھاری جانی نقصان اور فوجیوں کی جانب سے زمینی کاروائی میں شامل ہونے سے معذرت کے بعد جنگ کیلئے روبوٹ کتوں کا انتظام کرلیا ہے۔

اسرائیلی ڈیفینس فورس کی ریزرو تنظیم نے جنگ میں مدد کےلیے ’’گھوسٹ روبوٹکس‘‘ نامی کمپنی سے روبوٹ کتے خریدے ہیں جو انٹیلی جنس جمع کرنے اور لڑاکا دستوں کی مدد کی صلاحیت کے حامل ہوں گے۔

اسرائیلی دفاعی تنظیم نے ایسے 60 روبوٹ کتے خرید لیے ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، مزید 35 فلسطینی شہید، 90 گرفتار

مذکورہ کمپنی امریکی فوج کے لیے بھی ایسے روبوٹ کتے تیار کرتی ہے۔

ایک روبوٹ کتے کی تیاری پر ایک لاکھ 65 ہزار ڈالرز لاگت آتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کو حماس سے زمینی جنگ میں شدید مزاحمت اور بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top