جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شدید گرمی سے 40 ہزار افراد کی حالت بگڑ گئی

20 جون, 2024 14:03

بھارت میں ہیٹ اسٹروک اور شدید گرمی کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد افراد کی حالت بگڑگئی، جبکہ رواں ہفتے ملک میں شدید گرمی کی شدت برقرار ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یکم مارچ سے 18 جون کے درمیان 110 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ تاہم کارکنوں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 2 دنوں میں 52 افراد کی لاشوں کو اسپتالوں میں لایا گیا، جن میں سے زیادہ تر غریب اور مزدور تھے۔

مزید پڑھیں:مکمہ مکرمہ میں شدید گرمی سے 577 حجاج جاں بحق

صرف گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران دہلی میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے 5 لوگوں کی اموات ہوئی ہے، دہلی میں درجہ حرارت ایک بار پھر44 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز شہر میں اب تک کی سب سے گرم رات ریکارڈ کی گئی جہاں کم سے کم درجہ حرارت 35.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 8 ڈگری زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق رات کا درجہ حرارت انسانی صحت کیلئے خاص طور پر خطرناک ہوسکتا ہے کیونکہ یہ جسم کو گرمی کے دباؤ سے ضروری آرام سے محروم کرتا ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق صفدرجنگ اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کم از کم 28 مریضوں میں ہیٹ اسٹروک کی تشخیص ہوئی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے نامہ نگار ہیمنت راجورا نے ایکس پر بتایا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے اسپتال کے اسپورٹس انجری سینٹر میں کئی سرجریاں بھی ملتوی کردی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top