جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حماس کےمسلح ونگ نے 8اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا

20 دسمبر, 2023 10:51

 

حماس کےمسلح ونگ جنگجوؤں نے 8اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

القسام بریگیڈز نے بتایا کہ شمالی غزہ کے علاقے ٹل عززاتامیں اسرائیلی فوج کو راکٹ سےنشانہ بنایا ہے۔

حماس میڈیاکے مطابق غزہ میں ٹینک کے پیچھے چھپے کئی اسرائیلی فوجی راکٹوں کا نشانہ بنے جبکہ عمارتوں میں بھی چھپے اسرائیلی فوجیوں کو حماس کے اسنائپر کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے میدان جنگ کی کارروائی کی نئی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

نئی جاری ہونے والی ویڈیو میں القسام بریگیڈز کی جانب سے کئی اسرائیلی ٹینکوں اور گاڑیوں کو انتہائی قریب سے نشانہ بناتے دکھایا گیا۔

 

 

ویڈیو میں اسرائیلی فوج کو حماس کے راکٹوں سے تباہ ٹینکوں کو کھینچ کر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہدا کی تعداد 20 ہزار کے قریب پہنچ گئی ،جبکہ 52ہزار سے زائد زخمی ہیںجبکہ مرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

یہ پڑھیں : جنگی علاقوں میں اسرائیل کی 16فوجی گاڑیاں تباہ کردیں:القسام بریگیڈ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top