جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افریقی ملک چاڈ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا

05 نومبر, 2023 17:11

وسطی افریقا کے ملک چاڈ نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

چاڈ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وسطی افریقی ملک نے غزہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کی وجہ سے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق چاڈ مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خاص طور پر غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے، غزہ میں ایسی جنگ بندی کی جائے جو فلسطین کے مستحکم حل کی طرف جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں کام کرنے والے3ہزار فلسطینیوں کے ورک پرمٹ منسوخ

بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر چاڈ نے اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے اسرائیل سے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top