جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے معاملے پر فسادات، جلاؤ، گھیراؤ، 40 زخمی

19 اپریل, 2022 11:50

اسٹاک ہوم : قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے اعلان کے باعث شروع ہونے والے فسادات دو شہروں اور کئی قصبوں تک پھیل گئے ہیں۔

ایک انتہائی دائیں بازو کے گروپ کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے سویڈن کے کئی شہروں میں پرتشدد شکل اختیار کر چکے ہیں۔

جھڑپوں کے دوران کئی کاریں جل کر خاکستر ہوگئیں، فسادات میں تقریباً 26 پولیس اہلکار اور 14 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کی 20 سے زائد گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی سرچ آپریشن کے بہانے مسجد اور قرآن پاک کی بے حرمتی

معاملہ اس وقت شروع ہوا جب دائیں بازو کے انتہا پسندوں کا ایک گروپ سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کے لیئے جمع ہوا۔

پولیس نے پرتشدد مظاہروں کو جرائم پیشہ گروہوں سے جوڑ دیا ہے۔ پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ فسادیوں نے پولیس اہلکاروں کو مارنے کی کوشش کی تھی۔

عراق کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز بغداد میں سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کیا اور خبردار کیا کہ اس سے تعلقات پر سنگین اثرات ہوں گے۔ ادھر سعودی عرب نے سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان نے بھی اس معاملے کی شدید مذمت کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top