جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

طالبان نے باب دوستی کا کنٹرول حاصل کرلیا، تجارت کی بحالی کیلئے رابطے میں ہیں : لیویز

14 جولائی, 2021 15:56

چمن : طالبان نے مرکزی گزرگاہ باب دوستی کا کنٹرول حاصل کرلیا، لیویز کا کہنا ہے کہ تجارت کی بحالی کے لئے رابطے میں ہیں۔

پاکستانی سرحد سے متصل اہم ضلع اسپین بولدک پر قبضے کے لئے طالبان کا حملہ کامیاب ہوگیا۔ طالبان نے  20 سال بعد پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ باب دوستی کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

طالبان نے افغانستان کا قومی پرچم اتار کر امارت اسلامی کا سفید پرچم لہرادیا۔ قندھار شاہراہ پر طالبان کا کنٹرول ہے، جہاں آمدورفت معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں ترک فورسز کی تعیناتی مسترد، سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا : طالبان

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ شہری اور تاجر آج باب دوستی کی جانب نہ آئیں۔ باب دوستی ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہے، تجارت معطل ہے۔ اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی، جو ہائی الرٹ ہے۔

لیویز نے بتایا کہ باب دوستی گیٹ سے آمدورفت و تجارت کی بحالی کے لئے طالبان کی مقامی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ چمن کیساتھ افغانستان کے تمام سرحدی چوکیوں پر طالبان کا قبضہ ہے۔

افغان تجارتی مرکز ویش منڈی میں چمن کے شہریوں تجارتی اموال محفوظ ہے۔ پاک افغان بارڈر پر غیر یقینی صورتحال ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top