جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افغانستان میں طالبانی حکومت : قلت خوراک اور ملازمت نے شدت اختیار کرلی

09 دسمبر, 2023 12:10

 

افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آتے ہی افغانستان میں خوراک کی شدید قلت اور ملازمتوں میں کمی ہوگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق نقد رقم کی قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ حالات شدید خراب ہوگئے ہیں،افغانستان کی 29.2ملین آبادی طالبان رجیم میں 2سال سے بیرونی امداد کی محتاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 15.3 ملین شہریوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے،34 میں سے 25 صوبوں میں غذائی قلت ہنگامی حدود کو عبور کر چکی ہیں۔

غیر ملکی حکومتوں کا طالبان کو باضابطہ طور پر تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،افغانستان میں ان شدید تشویشناک حالات کا ذمہ دار کون ہے؟۔

میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کی اقتدار میں آتے ہی توجہ دہشت گردی اور جنگی کارروائیوں پر مرکوزہے،طالبان کی توجہ نہ ہونے کے باعث افغانستان کے حالات بدترین شکل اختیار کر گئےہیں۔

یہ پڑھیں :  غیر قانونی مقیم تارکین وطن کی واپسی، 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد شہری افغانستان جا چکے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top