جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

تائیوان کا سخت ردعمل، حدود میں آنے پر پہلی بار چینی ڈرون پر انتباہی گولیاں چلادیں

31 اگست, 2022 11:55

تائے پائی : تائیوان نے پہلی بار اپنے بیرونی جزیروں پر پرواز کرنے والے چینی ڈرونز کو نشانہ بنایا، انتباہی گولیاں چلا کر اسے واپس جانے پر مجبور کردیا۔

تائیوان نے ایک بیرونی جزیرے پر چین ڈرون کی آمد پر اپنے ردعمل میں سختی پیدا کرتے ہوئے انتباہی گولیاں کی، جس سے پورا جزیرہ گونج اٹھا۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ گولیاں چلانے کے بعد ڈرون واپس چین کی طرف چلا گیا۔

واقعے کے فوراً بعد تائیوان کے صدر تسائی انگ وین نے کہا کہ انہوں نے فوج کو چینی اشتعال انگیزیوں کے خلاف سخت جوابی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک اور امریکی سرکاری اہلکار تائیوان پہنچ گئیں، غنڈہ گردی میں نہیں آئیں گے : سینیٹر کا پیغام

یہ پہلا موقع تھا جب چین اور تائیوان کے درمیان شدید تناؤ کے دوران اس طرح کی انتباہی گولیاں چلائی گئیں۔ بیجنگ اس جزیرے کو اپنا علاقہ سمجھتا ہے، جب کہ تائیوان چین کی خودمختاری کے دعوؤں پر سختی سے اختلاف کرتا ہے۔

تائیوان نے شکایت کی ہے کہ چینی ڈرون بار بار جزیروں کے چھوٹے گروپوں کے قریب پرواز کر رہے ہیں جو چین کے ساحل کے قریب اس کے کنٹرول میں ہیں۔ چین کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top