جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

01 جنوری, 2024 15:26

 

وسطی جاپان میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جاپان میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی،جاپان میں زلزلے کے بعد شہریوں کو بلند مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی حکام نے جاپان کے مغربی ساحلی علاقوں کیلئے سونامی وارننگ بھی جاری کردی ہیں، 5 میٹر تک بلند لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا خدشہ ہے،جاپانی حکام کا شہریوں کوساحلی علاقے فوری خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

میڈیا کے مطابق اشی کاوا، نیگاتا، تویوما صوبوں کے ساحلی ریجن کیلئے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جاپان کے صوبے اشیکاوا کی بندرگاہ پر 1.2  میٹر بلند سونامی لہر ریکارڈ کی گئی۔

 

 

جاپانی الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق جاپان میں زلزلے کے باعث 36  ہزار سے زائد گھروں کو بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

جاپان میں زلزلے کے مرکز کے اردگرد کی کئی اہم شاہراہیں بند کردی گئیں اور نوتو ریجن کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی۔

تاہم ترجمان جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جنوبی کوریائی میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق جاپان زلزلے کے بعد جنوبی کوریا کے مشرقی صوبے میں سمندرکی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ پڑھیں : چین میں شدید زلزلہ،100 سے زائد افراد ہلاک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top