جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افغانستان میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ

15 اکتوبر, 2023 12:28

ہرات: افغانستان کے شہر ہرات میں ایک بار پھر 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرات سے جنوب مشرق میں 32.8 کلو میٹر دور تھا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ہرات میں پہلے زلزلے کے کچھ دیر بعد ایک اور زلزلہ آیا، زلزلے کے جھٹکے فراح اور بادغیس صوبے میں بھی محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی

واضح رہے اس سے قبل بھی رواں ماہ ہی دو بار 6.3 شدت کے زلزلوں نے افغانستان کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

پہلے بھی زلزلے نے ہرات کو ہی نشانہ بنایا تھا جس میں کم از کم 4 ہزار کے قریب اموات ریکارڈ کی گئیں اور بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر تباہ و برباد ہو گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top