جمعہ، 5-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 5-جولائی،2024

EN

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر بند

03 جولائی, 2024 14:27

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور اسی طرح کے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ سیشن کے دوران تیزی کی رفتار برقرار رہی اور اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 680.79 پوائنٹس یا 0.86 فیصد اضافے کے ساتھ 80,233.67 کی سطح پر بند ہوا۔

سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔

ایچ بی ایل، ایم سی بی، این بی پی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی ایس او، شیل، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی اور پی آر ایل کے حصص میں تیزی کا رجحان رہا۔

12 جون کو مالی سال 2025 کا بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے پی ایس ایکس بینچ مارک انڈیکس میں 10 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پاکستان میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

منگل کو پی ایس ایکس میں آئی ایم ایف کے نئے معاہدے پر امیدی کی وجہ سے تیزی کی رفتار برقرار رہی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 728.55 پوائنٹس یا 0.92 فیصد اضافے کے ساتھ 79,552.89 کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔

دریں اثناء بدھ کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر کافی حد تک مستحکم رہی۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم گزشتہ سیشن کے 413.15 ملین سے بڑھ کر 536.58 ملین ہو گیا۔

حصص کی قیمت گزشتہ سیشن کے 16.6 ارب روپے سے بڑھ کر 22.7 ارب روپے ہوگئی۔

بدھ کو 447 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 256 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 135 میں کمی جبکہ 56 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top