جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سری لنکا کا 35 ممالک کو مفت ویزہ دینے کا فیصلہ

22 اگست, 2024 16:22

سری لنکا کی کابینہ نے چین، بھارت اور روس سمیت 35 ممالک کے سیاحوں کو مفت سیاحتی ویزا جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن حکومت کے مطابق مفت سیاحتی ویزے سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے اور بحران سے متاثرہ معیشت کی بحالی میں مدد مل سکے۔

کابینہ کے ترجمان اور وزیر ٹرانسپورٹ بندولا گناوردانا نے جمعرات کو کہا کہ سیاحوں کو 6 ماہ کے پائلٹ پروگرام کے تحت 30 دن کا ویزا دیا جائے گا جو یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:حکومت سندھ کا کینجھر جھیل پر سیاحتی ریزورٹ بنانے کا فیصلہ

مفت ویزہ فہرست میں بھارت، چین، برطانیہ، جرمنی، نیدرلینڈز، بیلجیئم، اسپین، آسٹریلیا، ڈنمارک، پولینڈ، قازقستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، نیپال، انڈونیشیا، روس، تھائی لینڈ، ملائیشیا، جاپان اور فرانس شامل ہیں۔

جمعرات کو کابینہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران گناوردانا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت کا مقصد سری لنکا کو سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کی طرح ویزا فری ملک میں تبدیل کرنا ہے تاکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی سیاحتی صنعت کے فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top