بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

سمندر میں تیرتی ہوئی بوتل کو شراب سمجھ کر پینے سے4 ماہی گیر ہلاک

30 جون, 2024 19:41

سری لنکا کے سمندر میں ماہی گیروں نے ایک تیرتی ہوئی بوتل میں موجود مانع کو شراب سمجھ کر پی لیا جس سے 4 افراد ہلاک اور 2 کی حالت غیر ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہی گیروں کو ابتدا میں سمندر پر کشتیوں میں ہی طبی امداد دی گئی، بعد ازاں کاسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے انھیں نیوی کے اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان ماہی گیروں نے سمندر سے ایک تیرتی ہوئی بوتل کو شراب سمجھ کر اُٹھایا اور پی گئے جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی۔ 4 کی موت واقع ہو گئی جب کہ دیگر 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے شہر کے بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سری لنکن کوسٹ گارڈ کے مطابق  تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سمندر میں تیرتی ہوئی اس بوتل میں کونسا زہریلا مواد تھا جو ماہی گیروں کی ہلاکت کی وجہ بنا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top