جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سری لنکا بم دھماکے : ہلاکتوں کی تعداد 353 ہوگئی، تحقیقات اور استغفوں کا سلسلہ جاری

26 اپریل, 2019 17:07

کولمبو: سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہونے والے سیریل بم دھماکوں کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، اب تک نومیں آٹھ خود کش حملہ آوروں کی شناخت کی جاچکی ہے، ساتھ ساتھ انٹیلی جنس ناکامی پراستعفوں کاسلسلہ جاری ہے، آج سری لنکن پولیس چیف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، سری لنکا میں وزیردفاع بھی عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

سری لنکن پولیس کواب ان حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش ہے، جنہوں نے حملہ آوروں کی مذموم کارروائی میں مدد کی، سری لنکن صدر کے مطابق پولیس اس وقت ایک سوچالیس ایسے افراد سامنے آئے ہیں، جنہوں نے داعش کے اس حملے میں سہولت کاری کی، سہولت کاروں کا تعلق سری لنکا سے ہی ہے۔

سری لنکن حکام کے مطابق حملوں کا خطرہ اب بھی برقرار ہے، ملک بھر میں سیکیورٹی سخت ہے، ایئرپورٹس اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والے راستوں پر نگرانی جاری ہے، حکام نے سری لنکا میں بسنے والے مسلمانوں سے مساجد کے بجائے گھروں میں نماز پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔

سری لنکن پولیس نے حملوں میں ملوث دو سگے بھائیوں کے والد کو بھی گرفتار کیا ہے، جو ایک بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔

سری لنکن ڈپٹی وزیر دفاع نے بتایا دھماکوں میں ملوث مقامی گروہ کے لیڈر ظہران ہاشم نے شنگریلا ہوٹل میں خودکشی کرلی ہے۔

امریکی اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سری لنکا کا دورہ کرنے سے بچیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top