جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سری لنکا نے ملک بھر میں نقاب پر پابندی لگادی

29 اپریل, 2019 15:22

کولمبو : سری لنکا نے بم دھماکوں کے بعد، ہنگامی اقدامات کے تحت نقاب پر پابندی لگا دی۔

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر سیریل بم دھماکوں میں بڑی تباہی کے بعد سری لنکا انتظامیہ نے ملک بھر میں نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اکیس اپریل کو سری لنکا میں ایسٹر کے موقعہ پر گرجا گروں میں ہونے والے دھماکوں میں کم از کم 250 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

بم دھماکوں کے بعد کئے جانے والے ہنگامی اقدامات کے تحت ملک بھر میں پیر سے چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، سری لنکا کے صدر میتھریپالا سریسینا کا کہنا ہے کہ ملک میں سیکورٹی کی صورتحال، اس پابندی کی وجہ بنی ہے۔

سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ شناخت کے لئے عوام کے چہرے دیکھنا ضروری ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے چہرہ چھپانے کے لیے کسی بھی چیز کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے’۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top