جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اعضاء عطیہ کرنیوالوں کے شناختی کارڈز پر خصوصی لوگو پرنٹ کرنے کا فیصلہ

16 ستمبر, 2024 10:21

وزیراعظم شہباز شریف نے اعضاء کے عطیہ کو فروغ دینے کے لئے شناختی کارڈز پر خصوصی لوگو پرنٹ کروانے کی منظوری دے دی۔

وزیر شہباز شریف نے اعضاء کے عطیات کو فروغ دینے کے لئے ایک قومی اقدام کا آغاز کیا جس میں عطیہ دہندگان کے شناختی کارڈپر خصوصی لوگو شامل کیا جائے گا۔

شناخت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اعضاء کا عطیہ مہربانی کا ایک گہرا عمل ہے جو ضرورت مندوں کو نئی زندگی دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ اس اقدام میں حصہ لیں اور زندگی بچانے والی کمیونٹی کا حصہ بنیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جو لوگ رضاکارانہ طور پر خود کو اعضا ء عطیہ کرنے والوں کے طور پر رجسٹر کرائیں گے، ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ پر ایک خصوصی لوگو پرنٹ ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ شناخت محض تسلیم کرنے کا معاملہ نہیں بلکہ یہ شمولیت، نمائندگی اور ضروری خدمات تک رسائی کا سنگ بنیاد ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top