پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

سونو نگم نے آشا بھوسلے کے بھری محفل میں پاؤں دھو کر چوم لیے، ویڈیو وائرل

29 جون, 2024 18:19

بھارتی گلوکار سونو نگم کی بھری محفل میں لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے پاؤں دھو کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

سونو نگم کا شمار بھارت کے ورسٹائل گلوکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی سپر ہٹ گانے دے کر میوزک کی دنیا میں ایک پہچان حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر سونو نگم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھتے ہی صارفین گلوکار کے گن گاتے نہیں تھک رہے۔

مذکورہ ویڈیو دراصل 28 جون کو ممبئی میں عالمی شہرت یافتہ بالی وڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی رونمائی تقریب سے وائرل ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا کے حمل کی افواہوں نے زور پکڑ لیا، اسپتال کی ویڈیو وائرل

میڈیا رپورٹس کے مطابق آشا بھوسلے کی سوانح حیات پر لکھی گئی کتاب سوارسوامینی آشا کی رونمائی کیلئے تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں اداکار جیکی شراف اور سونو نگم سمیت دیگر بھارتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: دو شادیوں کے معاملے پر 2 بھارتی اداکارائیں آمنے سامنے

اس موقع پر سونو نگم اسٹیج پر آکر آشا بھوسلے کے قدموں میں بیٹھے گئے، گلوکار نے پہلے آشا بھوسلے کے دونوں پاؤں چومے اور پھر اپنے ہاتھوں سے گلوکارہ کے پاؤں دھوئے۔

ستاروں سے سجے اس محفل میں سونو نگم نے پاؤں دھونے کے بعد تولیے سے آشا بھوسلے کے پاؤں خُشک بھی کیے اور پھر اسٹیج سے اُترتے ہوئے گلوکارہ کے ایک بار پھر پاؤں چُھوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top