جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بیٹے کا بیان سامنے آگیا

31 جولائی, 2024 13:43

حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ان کے بیٹے کا بیان سامنے آگیا ہے۔

ایک بیان میں عبدالسلام ہنیہ نے کہا کہ ان کے والد کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت ختم نہیں ہوگی۔

عبدالسلام ہانیہ نے کہا کہ میرے والد پر حب الوطنی کے سفر کے دوران چار بار قاتلانہ حملے ہوئے جن میں وہ محفوظ رہے اور آج اللہ نے انہیں وہ شہادت عطا کی ہے جس کی وہ ہمیشہ خواہش رکھتے تھے۔

اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ ان کے والد قومی اتحاد قائم کرنے کے خواہاں تھے اور تمام فلسطینی دھڑوں کے اتحاد کے لیے کوشاں تھے۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ  ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ والد اسماعیل ہنیہ کی شہادت مزاحمت کو نہیں روک سکے گی اور ہم ہم اپنی جددجہد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، حماس نے بڑا اعلان کردیا

اسرائیلی حملے میں شہید اسماعیل ہنیہ کی آخری ویڈیو سامنے آگئی

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران گئے تھے اور اسرائیلی ایجنٹوں نے ان کی قیام گاہ پرحملہ کیا جس میں وہ شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کل تہران میں ہوگی جب کہ انہیں پرسوں قطری دارالحکومت دوحہٰ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top