پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

سوناکشی سنہا کے حمل کی افواہوں نے زور پکڑ لیا، اسپتال کی ویڈیو وائرل

29 جون, 2024 17:14

حال ہی میں اپنے دیرینہ مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے حمل کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نوبیہاتا جوڑے سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر ظہیر اقبال کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد اداکارہ کی حمل سے متعلق خبریں پھیل گئیں۔

میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ سوناکشی اور ظہیر سفید رنگ کی مرسڈیز میں سوار ہوکر اسپتال پہنچے لیکن دونوں اداکاروں کی جانب سے پوز یا گفتگو سے گریز کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ظہیر نے سوناکشی کو بی ایم ڈبلیو کا کون سا ماڈل تحفے میں دیا

وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ اپنا پہلا بچہ ایکسپکٹ کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ مسلمان دوست کیساتھ شادی پر سوناکشی سنہا کو لو جہاد کہہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر اداکارہ نے ردِعمل دیتے ہوئے محبت کو عالمگیر جذبہ کہہ کر نفرت پھیلانے والوں کو کرارا جواب دیا تھا۔

قبل ازیں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے شادی کے بعد فوراً بعد اپنے حمل کا اعلان کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top