جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہماری درخواستوں پر مہینوں سماعت نہیں ہوتی : عظمیٰ بخاری

30 نومبر, 2022 15:42

لاہور : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے خلاف درخواست تین ماہ سے پڑی ہے، راتوں رات کچھ لوگوں کو انصاف مل جاتا ہے۔ ہماری درخواستوں پر سماعت مہینوں نہیں ہوتی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو ذاتی جاگیر سمجھ لیا گیا ہے۔ احتجاج ہمارا حق ہے، اس پر ہمیں نکال دیا گیا۔ بارہ کروڑ کے صوبے کی اسمبلی پر عمران خان کی خواہش پر شب خون مارا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خط لکھا تو اس پر اراکین کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے خط لکھا تو اسے اہمیت نہیں دی گٸی۔ یہ انتہاٸی اہم نوعیت کا معاملہ ہے۔ اسپیکر کے خلاف درخواست تین ماہ سے پڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا حق ہے کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے بچاٸیں۔ ہمارے حق پر لگاٸی جانے والی قدغن کو روکنا عدلیہ کا کام ہے۔ راتوں رات کچھ لوگوں کو انصاف مل جاتا ہے۔ ہماری درخواستوں پر سماعت مہینوں نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں : پرویز الہٰی

لیگی رہنماء نے کہا کہ پاک فوج کے ایک چیف گٸے اور آ گٸے۔ اب اس بات کو متنازعہ بنانے کی ضرورت نہیں۔ دو ماہ پہلے مسرت جمشید چیمہ ایسے نعرہ لگاتی، جیسے کل لگاٸے ہیں۔ جنرل باجوہ کو شہریار آفریدی باپ کہتے تھے، اپنے باپ کا احترام کرنا چاہیے۔ چھ سال چپ کر کے بیٹھے رہے اب مخالف تنقید کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان لاڈلا بنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دو مرتبہ جنرل باجوہ کو لامحدود ایکسٹینشن کی آفر کی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بھی کمزوری ہے کہ اتنے بڑے بڑے اسکینڈل آ رہے ہیں، وہ جا کر اسٹے آرڈر لے آتے ہیں۔ اس ملک میں روایت ہے کہ قومی اور صوباٸی اسمبلیوں کا الیکشن ایک ہی دن ہوتا ہے۔ پنجاب میں ہماری کوٸی گفتگو نہیں ہو رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کے ساتھ ہیں۔ پرویز الہٰی اور مونس نے تین ماہ میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top