ہفتہ، 6-جولائی،2024
( 30 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 6-جولائی،2024

EN

وفاقی بجٹ میں سولر پینلز صارفین کو بڑی رعایت دینے کا اعلان

13 جون, 2024 10:27

وفاقی حکومت نے 18 کھرب سے زائد کے بجٹ میں سولر پینلز صارفین کو رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے درآمد پر رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب سے برآمد کرنے اور مقامی ضروریات پوری کرنے کیلئے سولر پینلز تیار کرنے کی غرض سے پلانٹ، مشینری اور اس کے ساتھ منسلک آلات اور سولر پینلز،انورٹرز  اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایتیں دی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:صوبہ پنجاب کا 53 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش ہو گا

تاکہ اس فیصلے سے درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔

خیال رہے کہ وفاقی بجٹ کے بعد صوبہ پنجاب کا آئندہ مالی سال25-2024 کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بجٹ آئی ایم ایف کے مشورے پر بنایا، وفاقی وزیر خزانہ

ذرائع کے مطابق بجٹ کا حجم 53 کھرب 30 ارب روپے ہونے کا امکان ہے جب کہ تنخواہوں کی مد میں 597 ارب اور پنشن کی مد میں 447 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

گزشتہ رات وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نجی پروگرام میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی تجاویز کے مطابق بنایا ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے سب کو فائلر بنائیں گے جبکہ پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کردی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top