جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دبئی کی شہزادی نے شوہر کو سوشل میڈیا پر طلاق دیدی

17 جولائی, 2024 20:08

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کو طلاق دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم کو طلاق دی۔

شیخہ مہرہ نے گزشتہ سال اپریل میں بزنس مین شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم سے شادی کی تھی اور رواں سال مئی میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: یوم عاشور؛ سرفراز احمد نے منقبت پڑھ کر مداحوں کو خوش کردیا، ویڈیو وائرل

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘جب آپ دوسروں کیساتھ مصروف ہیں تو میں ہماری طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھیں، آپ کی سابقہ بیوی’۔

مزید پڑھیں: نوبیاہتا جوڑے شادی پر 3 کلو سونا، 3 کروڑ 36 لاکھ روپے کی سلامی مل گئی

شیخہ مہرہ نے اس اعلان کے ساتھ ہی انسٹاگرام سے شوہر کے ساتھ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

بیٹی کی پیدائش قبل شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پر اپنے امید سے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی تھی جس ‘ہم تین’ لکھا تھا تاہم گزشتہ ماہ انہوں شوہر کے بغیر صرف اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بس ہم دو’۔

سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی نوٹ کیا شیخہ مہرہ اور ان کے شوہر نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو اَن فالو بھی کردیا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top